اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کی گاڑی پر فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی گاڑی میں لگنے والی گولی ہوائی فائرنگ کی تھی۔ پولیس کے مطابق کسی نے شیخ رشید کو ٹارگٹ کر کے فائرنگ کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ ہوائی فائرنگ سے نیچے گرنے والی گولی شیخ رشید کی گاڑی میں لگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کم رفتار سے اوپر سے آنے والی یہ گولی 90 درجے کے زاویئے پر شیخ رشید کی گاڑی کو لگی۔پولیس کے مطابق کم رفتار کے باعث ہی یہ گولی گاڑی کی ڈگی میں پھنس گئی۔ پولیس نے یہ ابتدائی رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو بھجوا دی ہے۔