افغانستان میں خودکش دھماکہ، ڈسٹرکٹ گورنرسمیت 5 افراد ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان کے صوبے قندوز میں خودکش بم دھماکے میں ڈسٹرکٹ گورنرسمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق ڈسرکٹ گورنر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مقامی مسجد میں قبائلی سردار کے نماز جنازہ میں شریک تھے جب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ہلاک ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ گورنر کے دو باڈی گارڈز اور دو شہری شامل ہیں۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کسی تنظیم نے اب تک حادثے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔