کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سپریم کورٹ میں دیے گئے بیان سے مکر گئے، عدالت میں کہا کہ پورٹس اینڈ شپنگ کے سابق وزیر کی ملی بھگت سے کراچی لائے گئے جہاز سے اسلحہ غائب کیا گیا، باہر بولے کہ کنٹینر گزشتہ حکومتوں کے دور میں غائب ہوئے، سپریم کورٹ میں کسی وزیر کا نام ہی نہیں لیا۔
آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بے امن عمل درآمد کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے سوال کیا کہ کراچی میں اسلحہ کہاں سے آتا ہے؟ اسلحہ آسمان سے تو نہیں گرتا؟ ڈی جی رینجرز نے جواب دیا کہ اسلحے کے کنٹینر سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کی ملی بھگت سے کھولے گئے، یہ اسلحہ کراچی میں کراچی میں استعمال ہورہا ہے اور شہر جل رہا ہے۔