حکومت، طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا، برطانوی نشریاتی ادارہ

Taliban

Taliban

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد حکومت پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، حکومتی ذمہ داروں اور طالبان نے مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے پاکستانی حکام کے حوالے سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات سے پہلے ہی فوائد آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت نے اس حوالے سے اپنا ہوم ورک پہلے ہی کر لیا تھا۔ مذاکرات سے کس قسم کا فائدہ ہوا ،اس سوال کے جواب میں اہلکار کا کہنا تھا۔ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے رہنما ولی الرحمان کی ہلاکت سے مذاکراتی عمل کو جو نقصان پہنچا تھا۔

اس کا منفی اثر اب زائل کر دیا گیا ہے،ادھر جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولا نا فضل الرحمن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حکومت اور طالبان مذاکرات کے لیے ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔ حکومت نے مذاکرات کو اپنی ترجیحات میں شامل کر لیا ہے اور مذاکرات کا خاکہ بھی تیار ہے، یہ بات چیت جلد شروع ہو سکتی ہے۔