سیالکوٹ (جیوڈیسک) کراچی اور بھکر میں پیش آنیوالے واقعات کے خلاف سنی تحریک کے کارکنوں نے سیالکوٹ میں احتجاجی دھرنہ دیا۔ سنی تحریک کے کارکنوں نے سبلائم چوک میں احتجاجی دھرنا دیا اور ٹائر جلا کر چوک کو چاروں اطراف سے بند کر دیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے اندر جاری ٹارگٹ کیلنگ کو روکا جائے اور ٹارگٹ کیلرز کو فوری گرفتار کیا جائے۔دھرنا کئی گھنٹے جاری رہا جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔