کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے مقدمے میں رینجرز اہلکار کے کیس سماعت دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرکے دو ستمبر تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہ فیصل کالونی میں رینجرز اہلکار کے ہاتھوں شہری کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
میڈیکولیگل آفیسر سمیت دو گواہوں کے بیانات قلم بند کئے گئے۔ایم ایل اوجے پی ایم سی ڈاکٹر منظور احمد نے بتایا کہ مقتول کے دماغ میں گولی لگنے سے موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ عدالت نے بطور گواہ مقتول کے ماموں اسداللہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا بعد میں سماعت دو ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ رینجرز اہلکار شہزاد پر شاہ فیصل کالونی میں غلام حیدر نامی شہری کے قتل کا الزام ہے۔