فاٹا اور وزیرستان کی تنظیموں کی شاخیں پنجاب میں بھی ہیں، آئی جی پنجاب

IG Punjob

IG Punjob

لاہور (جیوڈیسک) آئی جی پنجاب خان بیگ کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سمیت فاٹا اور وزیرستان میں موجود تمام عسکری تنظیموں کی شاخیں اور کارندے پنجاب میں موجود ہیں۔

انہوں نے یہ بات پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو میں کہی۔ آئی جی پنجاب خان بیگ نے کہنا تھا کہ صوبے میں القاعدہ کی موجودگی طالبان کی نسبت کم ہے۔