بارہ کہو خودکش حملہ، ملزم انور کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بارہ کہو خود کش حملہ کیس کے ملزم انور حمید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے بارہ کہو خود کش حملہ کیس کی سماعت کی۔

اسلام آباد پولیس نے خود کش حملہ آور ذکااللہ کی معاونت کے الزام میں گرفتار انور حمید کو عدالت پیش کیا، جسے دو روز پہلے کرم ایجنسی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم انورحمید کے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے اسے جیل بھجوا دیا، خود کش حملہ آور ذکااللہ کا ایک بھائی ابرار بھی معاونت کے الزام میں گرفتار ہے۔