فرانس (جیوڈیسک) فرانس میں گھوڑے کا گوشت انسانی غذا کے لئے استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق گھوڑوں کے گوشت کے کاروبار میں بیلجیم مافیا ملوث ہے ۔ بیلجیم میں بیمار گھوڑوں کے صحت کا سرٹیفیکٹ تبدیل کرکے انہیں فرانس اسمگل کردیا جاتا ہے۔ جہاں گھوڑوں کو مذبح خانے منتقل کرکے کھانے کی اشیا میں استعال کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ریس کے گھوڑوں کے لئے جس دوا کا استعمال کیا جاتا ہے۔ وہ انسانی صحت کے لئے نہایت مضر ہیں اور ان کے گوشت کا استعمال ہارٹ اٹیک کا سبب بنتا ہے۔