روس (جیوڈیسک) روس نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شام کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کی دھمکی ناقابل قبول ہے۔ یکطرفہ فوجی کاروائی بین الاقوامی قوانین کی براہ راست خلاف ورزی ہو گی۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈر لوکا شیوچ کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے ثبوت کی کمی کو دیکھتے ہوئے حملہ کرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو نظر انداز کرنے کے مترداف ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حملے سے شام کے تنازعے کے سیاسی اور سفارتی حل کے امکانات کمزور ہونگے جبکہ تشدد کی نئی راہیں جنم لیں گی۔