بیجنگ: جنوبی چین میں 5.9 شدت کا زلزلہ

China Earthquake

China Earthquake

جنوبی چین میں پانچ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق جنوبی چین میں زلزلے کے باعث یونن اور سیچوان صوبہ متاثر ہوا ہے۔

زلزلے کا مرکز دس کلومیٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے بعد مختلف مقامات پر درخت گرنے اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث سڑکیں بلاک ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں ہیں جبکہ مواصلاتی نظام نقصان پہنچنے کے باعث معطل ہوکر رہ گیا ہے۔