ہنگری (جیوڈیسک) ہنگری میں ٹریفک حادثے کے دوراں تین افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹریفک حادثہ ہنگری کے دارلحکومت بدھاپسٹ کے موٹر وے پر پیش آیا۔ جہاں پانچ سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے تیس افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جس میں سے کئے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے باعث موٹروے پر ٹریفک کئی گھنٹے تک معطل رہی۔