بنگلہ دیش (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرپشن، عسکریت پسندی اور دہشت گردی کو ملک سے ختم کرنے کے لیے آنے والے انتخابات میں ان کی پارٹی کے ساتھ تعاون کریں۔
بنگلہ دیشی وزیراعظم نے ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ حکمران جماعت عوامی لیگ کو دوبارہ اقتدارمیں لائیں تاکہ ملک میں جاری ترقی کے تمام منصوبوں کو مکمل کیا جاسکے،۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح آپ نے ہمیں 2008 میں ووٹ دے کر کامیاب کروایا تھا ایک بار پھر آنے والے انتخابات میں ہمیں کامیاب کروائیں۔