شام (جیوڈیسک) شام سے متعلق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بیان کے باعث امریکی اسٹاک پر مندی کا شکار ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ دوہزار بارہ کے بعد پہلی بار شدید مندی کا شکار ہے اور اب جبکہ ممکنہ طور پر امریکہ کی جانب سے مشرق وسطی پر ایک اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں تو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایا داروں کا اعتماد کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
جس کے بعد حالات مزید بد تر ہونے کی توقع ہے۔ شام پر ممکنہ امریکی حملے کے بعد عالمی تیل کی مارکیٹ بری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔ جس سے پوری دنیا میں مہنگائی کا طوفان امنڈنے کیامکان کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگ سے معاشی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ امریکی سرمایا داروں کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ جنگ میں ملوث ہوا تو انکا سرمایہ محفوظ نہیں رہے گا۔
تاہم امریکی صدر باراک اوباما کا ٹیلیفونک انٹرویومیں کہنا تھا کہ امریکہ نے شام میں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر اپنی حکمت عملی طے نہیں کی اور کسی صورت بھی امریکہ شام میں فوجی دستے نہیں اتارے گا۔ صرف فضائی کاروائی کی جائے گی۔