قاہرہ: فوجی بغاوت کیخلاف مصر کی سڑکیں ایک بار پھر آباد ہو گئیں

Cairo

Cairo

فوجی بغاوت کیخلاف مصر کی سڑکیں ایک بار پھر آباد ہو گئیں۔ ہزاروں مظاہرین فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔ پولیس سے جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج ایک بار پھر مصر کی سڑکوں پر واپس آ گیا۔ سابق صدر محمد مرسی کی بحالی کے لئے ہزاروں افراد نے دارالحکومت قاہرہ، اسکندریہ، پورٹ سعید سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں۔

کئی مقامات پر مرسی کے حامیوں اور سیکیورٹی فورسسز کے درمیان جھڑپوں میں چھ افراد جاں بحق جبکہ ایک سو نوے سے زائد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد اپنی جانیں دے چکے ہیں جبکہ غیر سرکاری ذرائع میں یہ تعداد پانچ ہزار کے قریب بتائی جارہی ہے۔