جمہوریت کی مضبوطی عدلیہ کے استحکام سے مشروط ہے، چیف جسٹس

Chief Justice

Chief Justice

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی عدلیہ کے استحکام سے مشروط ہے۔ سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے سولہ وکلا کے سپریم کورٹ میں بطور وکیل اندراج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ، آئین کی گارڈین اور عوام کے بنیادی حقوق کی محافظ ہے۔

اور وکلا کو بھی چاہئے کہ وہ اِس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ لوگوں کا اپنے معاملات کے حوالے سے بڑی تعداد میں عدلیہ سے رجوع کرنا، ان کے عدلیہ پر اعتماد کا مظہر ہے اور یہ وکلا کا بھی فرض ہے کہ وہ عوام کی قانونی حوالوں سے بھرپور رہنمائی کریں۔ اِس موقع پر انہوں نے وکلا کو سپریم کورٹ میں پریکٹس کرنے کے لائسنس دئیے۔