انٹر نیٹ کیفے منی سینما گھروں کا روپ اختیار کرگئے

چکوال: انٹر نیٹ کیفے منی سینما گھروں کا روپ اختیار کرگئے ،نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر،انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ۔تفصیلات کیمطابق شہر بھر کے معروف پلازوں میں جابجا انٹر نیٹ کیفے کھلے ہوئے ہیں جہاں پر نوجوان نسل بالخصوص نابالغ لڑکوں کی ایک کثیر تعداد ہر وقت موجود ہوتی ہے ان کیفوں اکثروبیشتر میں تو انٹر نیٹ نام کی کوئی چیز ہی موجود نہ ہے اور نہ ہی کوئی ایسا روزنامچہ موجود ہے جس میں کوئی ریکارڈ موجود ہو۔

جبکہ گذشتہ چند روز قبل کراچی میں منی سینما گھروں کے نتیجہ میں ایک نوجوان نے ایک کمسن کو اپنی جنسی حوس کانشانہ بنانے کے بعد راز افشا ہونے کے ڈر سے قتل کر دیا اور قاتل نے گرفتار ہونے کے بعد اپنی مبینہ واردات کا انکشاف نجی چینل کے سامنے کیااس کے بر عکس انتظامیہ نے تا حال کوئی نوٹس نہ لیا ہے اور ان نیٹ کیفوں میں ہر کمپیوٹر میں( شارٹ کٹ ٹو سرور )کے نام سے فولڈر ڈیسک ٹاپ پر پڑے ہوتے ہیں۔

جن میں فحش فلمیں اور دیگر ایسی آئٹم موجود ہوتی ہیں جو نوجوان نسل کے زہنوں پر تیزی سے اثر انداز ہو رہی ہیں اور ایسے انٹر نیٹ کیفے جن میں ایسی چیزیں موجود نہ ہوں ہر وقت خالی پڑے رہتے ہیں جس کی ایک مثال میاں انٹر نیٹ کیفے تلہ گنگ روڈ چکوال پر واقع ہے۔جب اس بارے میں موقف جاننے کیلئے انتظا میہ افسران سے رابطہ کیا تو کبھی صاحب مصروف ہیں اور کبھی موجود نہیں کا جواب موصول ہوا ۔ شہریوں نے انتظامیہ اور خادم اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔