پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں ڈینگی کا مرض بدستور بے قابو

Dengue

Dengue

پنجاب، سندھ اور خیبر پخون خوا کے مختلف شہروں میں ڈینگی کامرض بدستور بیقابو ہے۔ رواں سال متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کر گئی۔ مون سون بارشوں سے نئے کیسز کے سامنے کا خدشہ ہے۔

حکومتی اقدمات کے باوجود پنجاب اور سندھ کے بعد ڈینگی نے خیبر پختون خوا میں بھی پنجے گاڑھ لئے۔ لاہور میں چار نئے مریض میو اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد اٹھاون ہو گئی۔

محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد دو ہزار کے لگ بھگ ہے۔ ادھر سوات میں نو سو سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پشاور میں ڈینگی وائرس سے بچا کے لئے بائیس یونین کونسل میں مچھر مار اسپرے جاری ہے۔ کراچی میں بھی رواں سال آٹھ سو پچیس ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جبکہ دس افراد ڈینگی وائرس کے ہاتھوں زندگی کیباز ی ہار چکے ہیں۔