لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے لیسکو میں کروڑ وں روپے کی گاڑیاں خریدنے کا نوٹس لے لیا۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق لیسکو نے حال ہی میں 800 سی سی کی 34 گاڑیاں خریدی ہیں۔
مالی بحران کے باوجود لیسکو کی جانب سے نئی گاڑیوں کی خریداری پر وزیر پانی وبجلی نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیاں خریدنے سے پہلے قواعدو ضوابط بھی پورے نہیں کیے گئے۔ اس سلسلے میں انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، انکوائری مکمل ہونے تک گاڑیاں تقسیم نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔