طالبان سمیت فاٹا اور وزیرستان میں موجود تمام عسکری تنظیموں کی شاخیں اور کارندے پنجاب میں موجود ہیں آئی جی پنجاب
Posted on August 31, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور : آئی جی پنجاب خان بیگ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سمیت فاٹا اور وزیرستان میں موجود تمام عسکری تنظیموں کی شاخیں اور کارندے پنجاب میں موجود ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں القاعدہ کی موجودگی طالبان کی نسبت کم ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان سمیت فاٹا اور وزیرستان میں موجود تمام عسکری تنظیموں کی شاخیں اور کارندے پنجاب میں موجود ہیں۔