اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی کوئی پارٹی اسمبلیوں کے اندر یا باہر احتجاج کی آڑ لے کر حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی’ کنول نعمان
Posted on August 31, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن ہماری قیادت کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے دوام اور استحکام کیلئے آئین اور قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے۔
اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی کوئی پارٹی اسمبلیوں کے اندر یا باہر احتجاج کی آڑ لے کر حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے روٹھ جانے والی روشنی عنقریب لوٹ آئے گی اور شہر قائد پھر سے معاشی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز و محور بن جائیگا۔