بھارتی فوج کی بجوات سیکٹر میں فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑ جواب

Muzaffarabad

Muzaffarabad

مظفر آباد (جیوڈیسک) رواں ماہ میں شروع ہونیوالی بھارتی اشتعال انگیزی مہینے کے آخری روز بھی جاری، بجوات سیکٹر میں بھارت کی جانب سے پھر فائرنگ، پاکستانی فوج کے منہ توڑ جواب سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور رواں ماہ میں بھارت کی جانب سے پاکستانی بارڈ ایریاز میں دراندازی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

آج ایک بار پھر بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، فائرنگ چیک پوسٹ باغ شاہ جمال پر کی گئی جس کے جواب میں چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔

رواں ماہ میں بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ، جدید ہتھیاروں سے حملہ، شہری آبادی پراینٹی ٹینک گائیڈڈ میلون میزائلوں سے حملہ اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کے درجنوں واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں کی شہادت اور مجروح ہونے کے واقعات بھی شامل ہیں۔