ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں بالی ووڈ ایکٹریس سوہا علی خان نے جیولری شو کا افتتاح کیا، شو میں کئی نامور سیلیبرٹیز کی شرکت کی توقع ہے۔ بالی وڈ ایکٹریس سوہا علی خان نے ممبئی میں جیولری شوگلیمر اسٹائل واک 2013 کا افتتاح کیا۔ جہاں کئی اسٹور اپنی کلیکشن پیش کر رہے ہیں۔
بلو گاون میں ملبوس اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی پسندیدہ 8 قیراط کی ڈائمنڈ رنگ ہے۔ شو میں رکھے گئے زیورات میں جنوبی ہند کی ثقافت اور ماڈرن رنگ نمایاں ہے۔ سوہا اپنی آنے والی فلم میں پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کے مقابل ارشد وارثی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔