یوم ختم نبوت کے حوالے سے تیاریاں، انجمن اساتذہ پاکستان کے اجلاس کا انعقاد

لاہور : انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ محمد قاسم علوی کی صدارت میں آج اتوار 2 بجے علامہ اقبال ٹائون میں مرکزی ختم نبوت کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی ذمہ داروں کے علاوہ محافظان ختم نبوت کے امیر مولانا محمد اعظم نعیمی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں علامہ اقبال ٹائون میں موجود تمام اہل سنت جماعتوں جن جماعت اہل سنت پاکستان، مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان، پاکستان سنی تحریک، سنی اتحاد کونسل پاکستان، جے یوپی اور دیگر تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں جن میں مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ق)مسلم لیگ فنکشنل لیگ کے علاوہ ادبی اورسماجی جماعتوں کے ذمہ داران بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔