کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شفیع میمن اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ عزیزالحق کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ محکمہ قانون سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں کام کرنے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ محمد شفیع میمن اور لاڑکانہ میں۔
فرائض ادا کرنے والے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ عزیزالحق کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدنان کریم کو ترقی دے کر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بنا دیا گیا ہے۔ وہ شفیع میمن کی جگہ فرائض ادا کریں گے۔