اسلام آباد : بارہ کہو سے برآمد بارودسے بھری گاڑی ذرائع کے سامنے پیش

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس نے بارہ کہو سے پکڑی گئی بارود سے بھری گاڑی ذرائع کے سامنے پیش کردی، پولیس کے مطابق 125 کلو بارودی مواد گیس سلنڈر اور گاڑی کے دو دروازوں میں چھپایا گیا تھا۔ اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو سے گزشتہ رات بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی تھی، جسے آج پولیس نے ذرائع کے سامنے پیش کردیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں 125 کلو گرام بارود موجود تھا۔

جو گیس سلنڈر اور دروازوں میں چھپایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں بارود کے علاوہ ہینڈ گرینیڈ، یوریا کھاد اور نٹ بولٹ بھی موجود تھے۔ دوسری جانب ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گاڑی مقامی شہری عماد حسین عابد کی ہے جو کہ پراپرٹی کا کام کرتا ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔