کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ماتحت عدالتوں سے انصاف نہ ملنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سزائے موت کے قیدیوں کو سزا ضرور ملنی چاہئے۔ کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکول کی تقریب تقسیم انعامات کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلی اور ماتحت عدالتیں اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سزائے موت کے قیدیوں کو سزا ضرور ملنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تفتیش صحیح خطوط پر ہو تو ملزمان سزا سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے بچوں کا نظم و ضبط مثالی ہوتا ہے سیاسی لیڈروں کو ان سے سبق سیکھنا چاہئے۔