چین سے ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

مری (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین، پاکستان کا مخلص اور بااعتماد دوست ہے جس نے آزمائش کی ہر گھڑی میں مدد کی۔ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ (Sun Wei dong) کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں کی طرف سے توانائی انفراسٹرکچر اور ترقی کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور چین سے ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ جلد ہی چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے تمام سہولتیں فراہم کر دی جائیں گی اور ان کے تحفظ اور سکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔