لندن : شمیم آرا 3 سال سے بستر علالت پر دنیا جہان سے بیگانہ پڑی ہیں

Shamim Ara

Shamim Ara

لندن (جیوڈیسک) کئی برسوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی من موہنی ہیروئن شمیم آرا 3 سال سے لندن میں بستر علالت پر ہیں گانا، کہاں ہو تم سہیلیو، جواب دو۔۔!یہ محض گانے کے بول نہیں، بلکہ 40 برس تک لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن کر رہنے والی فنکارہ شمیم آرا کی موجودہ کیفیت کے عکاس ہیں، دلکش من موہنی شمیم آرا3 برس سے لندن کے ایک ہیلتھ کیئر سینٹر میں بیہوش، دنیا جہان سے بیگانہ پڑی ہیں۔3 سال قبل دماغ کی شریان پھٹنے کے بعد شمیم آرا ہوش میں نہیں آسکیں ،علاج کے لیے لندن لے جایا گیا لیکن ذرا بہتری نہیں آئی، لندن میں مقیم ان کا بیٹا سلمان کریم اور بہو مسز سلمان ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

سلمان کریم نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹروں کے بقول شمیم آرا کا دماغ ماوف ہو چکا ہے، برین ہیمبرج کے 6 ماہ تک ہوش آ جائے تو بہتری کے امکانات ہوتے ہیں۔شمیم آرا جیسی عظیم فنکارہ کی بیماری کی یہ حالت جہاں ان کی زندگی کے حوالے سے تشویشناک ہے وہاں یہ پہلو بھی المیے سے کم نہیں کہ اس عظیم فنکارہ کی تیمارداری کیلیے لندن میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا۔