کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کراچی میں فوج بلانے کو مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ کنگری ہاوس کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر صاحب پگارا کی صدارت میں پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیر صدر الدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کرتے ہیں فوجی نہیں۔
اگر فوج لائی گئی تو بعد میں دیگر علاقوں سے بھی مطالبہ آسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کو لانے سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی حکومت میں ہونے کی وجہ سے سندھ میں ضمنی انتخابات جیتی ہے اور ضمنی انتخابات ہمارے لئے ایک تجربہ تھا۔ انہوں نے فنکشنل لیگ میں دھڑے بندی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سب پیر پگارا کی سیاست سے متفق ہیں۔