اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے مالی سال میں بھی ملک کا پٹرولیم درآمدی بل کم نہ ہو سکا۔ پہلے مہینے میں پٹرولیم درآمدی بل ساڑھے نو فیصد اضافے سے ایک ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون کے دوران ملک کا پٹرولیم درآمدی بل ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر رہا۔
جولائی کے دوران اکاسی کروڑ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی جبکہ اسی عرصے میں چھبیس فیصد اضافے سے سینتالیس کروڑ ڈالر مالیت کا خام تیل بھی درآمد کیا گیا۔