امیر جماعت اسلامی منور حسن سے پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات

Munawar Hasan - PTI

Munawar Hasan – PTI

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن سے لاہور میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تحریک انصاف کا وفد خورشید محمود قصوری، اعجاز احمد چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور بختیار قصوری پر مشتمل تھا۔

منصورہ میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق پایا گیاکہ شام پر حملہ امریکا کی بھاری غلطی ہوگی۔ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات پر بھی اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام پارٹیوں کو اشتراک عمل کے ساتھ ان میں شریک ہونا چاہئے، بلدیاتی انتخابات کو آئین کے مطابق کرانے کیلئے اسمبلی، عدالت اور عوامی سطح پر مشترکہ جدوجہد کرنی چاہئے۔