اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ججز تقرری کمیشن کااجلاس پیرکو ہو گا، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے6 ایڈیشنل ججزمستقل کیے جانے اور سپریم کورٹ میں جج کی خالی آسامیوں پر تقرریوں پر غور ہوگا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیرعالم کی کورٹ سپریم کورٹ میں تقرر ی کے حوالے سے غور ہو گا، ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس مقبول کے نام پر غور کیا جائے گا۔
جسٹس باقر ہی کے حوالے سے ایک اور اہم خبر بھی یہ ہے کہ ایس ایس پی ناصر آفتاب نے کہاہے کہ جسٹس مقبول باقر پر حملہ کیس کے چالان میں مرکزی ملزم معصوم باللہ کی گرفتاری کی تاریخ کمپوسنگ کی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ تفتیشی افسر نے چالان میں غلطی دور کر کے عدالت میں جمع کرا دی۔ ملزم معصوم باللہ کو 17 مارچ کو نہیں، 17 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔