سرگودھا : بہو اور ایک شخص کو مارکر سسر فرار

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں سسر غیرت کے نام پر بہو سمیت 2 افراد کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق نواحی گاوں 34 شمالی کے رہائشی محمد فیروز نے اپنی بہو اور ایک نوجوان کو نازیبا حالت میں دیکھ کر ان پر فائرنگ کر دی۔

جس سے مقتولہ ممتاز اور ایمان اللہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ حادثے کے وقت مقتولہ ممتاز کا شوہر کھیتوں میں کام کرنے گیا ہوا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔