اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کرنے کی بات کرنے والوں پر یہ واضح نہیں کہ مذاکرات کن باتوں پر کرنے ہیں۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع نے کہا کہ طالبان آئین کو مانتے ہیں۔
نہ بچیوں کی تعلیم کو، مذاکرات کی بات کرنے والوں پر یہ واضح نہیں کہ مذاکرات کن باتوں پر کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی ایک ایگزیکٹو فورم بن گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج سویلین حکومت کے زیر انتظام ہے۔