ملتان (جیوڈیسک) پولیس گاڑی کی ٹکر سے طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔ ورثا نے لاش آر پی او افس کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔ میلسی کا رہائشی طالبعلم شہزاد کالج میں داخلے کے لیے فارم لینے جا رہا تھا کہ پولیس گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا۔
شہزاد کو فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ ورثا نے لاش آر پی او افس کے سامنے رکھ کر پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا مظاہرین نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔