ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

Warm weather

Warm weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آئندہ چند روز میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں چونسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔