مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو اشتہاری ملزم ہلاک ہوگئے ڈی پی او مظفر گڑھ نے بتایا کہ ڈاکووں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقہ شاہ والی میں چھاپا مارا۔ اس دوران ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکو مارے گئے۔

ان کی شناخت جاویدلاشاری اور غازی چانڈیا کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکووں کے سر کی قیمت پانچ پانچ لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ پولیس اہل کاروں کے قتل، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔