سکھر (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے لئے پولیس ہی کافی ہے کسی کی حکومت گرانے کی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے جو لوگ کراچی میں فوج بلانے کے مخالف تھے اب چند گرفتاریوں پر ان کی چیخ وپکار شروع ہو گئی ہے۔
فوج کا کام گلی کوچوں میں آپریشن کرنا نہیں رینجرز بھی ہے مگر اس کے لئے پولیس ہی کافی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو گا تو پوچھیں گے لوڈ شیڈنگ کیوں ختم نہیں ہوئی۔ حکومت کو ویلفیئر اسٹیٹ ہونا چاہئے کمرشل اسٹیٹ نہیں۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کی پرانی دوستی ہے ہم کسی کی حکومت گرانے کی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔