مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مبینہ پولیس مقابلے کے بعد قتل اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ شاہ والی میں پولیس نے ڈاکوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ڈی پی او رانا عبد الجبار کے مطابق دونوں ڈاکوں جاوید لاشاری اور غازی چانڈیہ کے سر کی قیمت پانچ پانچ لاکھ روپے تھے۔ دونوں ڈاکو دو پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کے قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔