اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈی 8 کمیشن کا اجلاس 2 اور 3 ستمبر کو پاکستان میں ہو گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور امور خارجہ سرتاج عزیز افتتاح کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کیطرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈی 8 کے رکن ممالک بنگلہ دیش، انڈونیشا، مصر، ایران، ملیشیا، نائجریا، ترکی کمیشن اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سیکریٹری جنرل ڈی 8 ڈاکٹر سید علی محمد بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز افتتاح کریں گے۔ ڈی 8 کی چیرمین شپ 2014 تک پاکستان کے پاس ہے۔
دوران اجلاس رکن ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے سے متعلق معاہدے کا جائزہ لیا جائیگا۔ ترجمان نے کہا کہ سیکریٹری جنرل ڈی 8 دورہ پاکستان کے دوران اعلی حکومتی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ سرتاج عزیز رکن ممالک کے نمائندوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔