بھمبر کی خبریں 01.09.2013

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لاوارث ،مشینیں خراب، مریض خجل خوار کمیشن
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لاوارث، مشینیں خراب، مریض خجل خوار کمیشن مافیا متحرک پرائیویٹ لیبارٹریوں کی چاندی عوام علاقہ کا ہسپتال کی خستہ حالی کا نوٹس لیںعوام علاقہ کامطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لاوارث ہو گیا ہسپتال میں ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث ڈینٹل مشین عرصہ دراز سے خراب ہے جس کے باعث مریض دانت نکلوانے کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں اور ڈاکٹر کے کاغذی نسخہ پر علاج کروانے پر مجبور ہیںجبکہ ہستپال میں الٹراساؤنڈ کے شعبہ کے دروازوں پر تالے پڑے ہیں جسکی وجہ سے دور درازسے آنے والی خواتین الٹراساؤنڈ کی سہولتوں سے بھی محروم ہو گئی ہیں ایکسرے کرانے سے محروم ہو گئے ہیںجبکہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ متعدد ڈاکٹرز اور ہسپتال میںقائم لیبارٹری کے اسسٹنٹ ایکسرے ،بلڈ ٹیسٹ اورالٹراساؤنڈ کیلئے مریضوں کو شہر میں قائم پرائیویٹ لیبارٹریوں پر بھیج کر لوگوں کی جیبیں خالی کروارہے ہیں جبکہ ہسپتال میں کروڑوں کی مشینری کے خراب ہونے سے شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور مریضوں کوکسی بھی قسم کی سہولتیںنہیں دی جارہی ہیں اور ہسپتال کے تمام کمروں میں پرائیویٹ لیبارٹریوں کے نمبرز آویزاں ہیں جو ہسپتال عملہ سے ملکر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ہسپتال میں نہ تو کوئی ادویات ہیں اور نہ ہی صفائی ستھرائی کاکوئی نظام ہے شہریوں اور عوام علاقہ نے اعلیٰ حکام سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی خستہ حالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر شہر بالخصوص اورحلقہ ایل اے 7بالعموم کی نام نہاد سیاست روپوش ہو چکی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر شہر بالخصوص اورحلقہ ایل اے 7بالعموم کی نام نہاد سیاست روپوش ہو چکی ہے عوام علاقہ سرکاری ملازمین اور آفیسران کے رحم وکرم پر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں عوام علاقہ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ اور حلقہ ایل اے 7بھمبر کے عوامی ترجمان انجینئر خالد پرویز بٹ نے موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر ،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر، گورنمنٹ گرلز کالج بھمبر اور حلقہ میں موجود سرکاری سکولز کی حالت زار دیدنی ہے کروڑوں روپے تنخواہوں پر خرچ ہو رہے ہیں اور ملازمین ڈان کا روپ دھار چکے ہیں پرائیویٹ شعبہ کو پوری پلاننگ کیساتھ پروموٹ کیا جارہا ہے وہ لوگ جو بظاہر درددل رکھتے ہیں اور در پردہ وہ بھی عوام کو ہی لوٹ رہے ہیں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس جوجاری ہیں وہ ہائی وے بلڈنگ یا پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی ہورہے ہیں بری طرح کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں موجودہ حکومت آزادکشمیر نے پورے ریاستی ڈھانچے کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے وزراء اور بیوروکریسی ملکر قومی خزانے کو دن رات لوٹ رہے ہیں پوری ریاست میں میرٹ کا جنازہ نکال کر رکھ دیا گیا ہے انصاف پولیس کے مرہون منت ہے جو چاہے پولیس کرے عدالت نے عدالت نے انصاف پولیس کیطرف سے پیش کیے جانے والے ڈاکومنٹس پر کرناہے جبکہ پولیس سیاسی ہو چکی ہے اور بغیر رشوت کے کوئی کام نہیں کرتی اس لیے انصاف کاملنا قانون کی بالا دستی ممکن ہی نہیں رہی رہی سہی کسر مہنگائی اور بے روزگاری نے نکال دی ہے برحال اس وقت پوری ریاستی اسمبلی خواہ حکومت پر براجمان لوگ ہوں یا اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے ممبران اسمبلی سب کی کارکردگی عوام انتہائی مایوسی کا شکار ہے عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہو ہ ان لوگوںکیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولاکوٹ ویٹرنری یونیورسٹی کے حوالے سے پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کارویہ انتہائی قابل مذمت ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) راولاکوٹ ویٹرنری یونیورسٹی کے حوالے سے پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کارویہ انتہائی قابل مذمت ہے جب ایک تعلیمی ادارے کو ہائیرایجوکیشن کمیشن کی طرف سے accreditationملی ہوئی ہے تو کونسل کی طرف سے روڑے اٹکانا سمجھ سے بالاتر ہے اگر کونسل کمیشن متوازی ادارہ ہے یا بالاتر ہے تو پھر کمیشن کے وجود کی کیا حیثیت ہے ان خیالات کااظہار ممبر فارن افیئرز کمیٹی کشمیر فریڈم موومنٹ ڈاکٹر اعجاز کشمیری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پی وی ایم سی کی آمریت کی وجہ سے ریاست کی ہونہار طلباء جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حامل ہیں ان کا مستقبل داؤ پر لگاہوا ہے کونسل کے رویے کے نتائج طلباء کے کیریئر کو خراب کررہے ہیں اس ضمن میں پروفیسر اخترقریشی کو ریمارکس نے نہایت مایوس کیا ہے صورتحال کا حقیقی تقاضہ ہے کہ اخترقریشی طلباء کی حمایت کرتے اور اس سے کوئی بہتر حل نکل آتا پی وی ایم سی کی صورت میں چند بے روزگار، روزگار ڈھونڈ کر بیٹھے ہوئے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ریاست کاکوئی ادارہ خود مختار ہو یا اس قابل ہوکہ جہ حضوری کی لعنت سے بچ سکے ہم کونسل کی ہٹ دھرمی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور طلباء کو ان کا جائز حق بلا تاخیر دینے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس ایس پی بھمبر چوہدری غلام اکبر نے کہاہے کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہننے کی پابندی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس ایس پی بھمبر چوہدری غلام اکبر نے کہاہے کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہننے کی پابندی کریں ہیلمٹ حادثے کی صورت میں 70 فیصد حفاظت کرتا ہے ٹریفک پولیس ہیلمٹ کی اہمیت و افادیت بارے شہریوں میں شعور اجاگر کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک پولیس کا اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آذاد کشمیر میں ہیلمٹ کا استعمال کا رجحان خاصاکم ہے یہی وجہ ہے کہ موٹرسائیکل حادثات میں سر کی چوٹ سے 80 فیصد اموات ہورہی ہیں ہیلمٹ کے استعمال سے موٹرسائیکل سوار 80 فیصد محفوظ رہتا ہے ٹریفک اہلکار ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی کرائیں اور شہریوں میں ہیلمٹ کی افادیت اہمیت بارے آگاہی مہم کا آغاز کریں انہوںنے کہاکہ ہیلمٹ کے بارے قانون موجود ہے اس پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے شہریوں کو آگاہ کیا جائے کہ وہ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ایک ہفتہ کے بعد ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف بھرپور قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری شاہد اقبال آف اٹلی نے کہاہے کہ آزادکشمیر کے خطہ کو تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنایا گیا
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری شاہد اقبال آف اٹلی نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کے خطہ کو تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنایا گیا تاکہ تحریک آذادی کشمیر کو تیز تر کرکے جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمران طبقہ نے تحریک آزادی کے بیس کیمپ کا حلیہ بگاڑ کرکھ دیا ہے سارے وسائل ہونے کے باوجود حکمران طبقہ کا تحریک آزادی میں کوئی کردار نہ ہے آزادکشمیر کے اندر اور بیرون ممالک سے تحریک آزادی کے نام پر لوٹ مارکر رہے ہیں اپنی جیبیں بھرنے اور اپنے حواریوں اوررشتہ داروں کو نوازنے میں مصروف ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے میٹ دی پریس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے حکمران طبقہ نے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو عیاشی کا اڈہ بنا رکھا ہے اور تحریک آذادی کشمیر کے نام پر بیرون ممالک جاکر محنت مزدوری کرنے والے کشمیریوں کو بھی لوٹ رہے ہیں اور وہاں جاکر جو گل کھلاتے ہیں وہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں انہوں نے کہاکہ مجید حکومت بھی زبانی دعوؤں کی پالیسی پر گامزن ہے اخباری بیانات کے علاوہ گراؤنڈ پر کوئی کام نظر نہیں آرہا کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے تحریک آزادی کشمیر کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے متاثرین منگلا ڈیم، متاثرین کنٹرول لائن اور متاثرین زلزلہ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئی انکا پرسان حال نہ ہے انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک بسنے والے کشمیری تحریک آذادی کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف ممالک کے اند رسیمنار منعقد کروانے، یورپین پارلیمنٹ میں خطوط لکھنے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے ظلم وستم کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ بیرون ممالک بسنے والے کشمیریوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے تمام تر سیاسی و جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر تحریک آزادی کشمیر کیلئے کام کرنا ہماری اولین ترجیح ہے آزادکشمیر کی سیاسی جماعتیں اور انکے قائدین بیرون ممالک دورے کرکے اپنے ہم وطنون کو لوٹنے اور بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں اور اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کے عہدے دیکر کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار کرے نفرتوںکے بیج بو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم آّزادکشمیر کی سیاست کی بجائے وہاں کی مقامی سیاست میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتں مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میںصرف کرینگے اوورسیز کشمیریوں کو اپنے وطن میں آکر عدم تحفظ کا احساس ہوتا ہے مختلف انتظامی ادارے بیرون ممالک سے آنے والوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں اور مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں مزید کاغذی کارروائیوں میں الجھا رہے ہیں انہوںنے کہاکہ ہم اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کو حل کروانے کیلئے ایک ادارہ بنا رہے ہیں جسکا بھمبرمیں دفتر بنایا جائیگا جو اوورسیز کو درپیش مسائل حل کروانے کیلئے اپنا کردار اداکرے گا۔