مصر: سابق صدر مرسی پر قتل پر اکسانے کا مقدمہ چلے گا

President Mercy

President Mercy

قاہرہ (جیوڈیسک) مصرکے نئے آئین کی تشکیل کیلئے پچاس رکنی پینل کااعلان کر دیا گیا جبکہ سابق صدر مرسی کے خلاف دسمبر 2012 میں 7 افراد کو قتل کرنے کی ترغیب دینے پر مقدمہ چلایا جائیگا۔ مصرکے عبوری صدر عدلی منصور نے آئین کے ترمیمی مسودے کی تیاری کیلئے پچاس رکنی پینل کا اعلان کیا ہے جس میں معزول صدر محمد مرسی کی حامی اخوان المسلمون کے ارکان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

اخوان المسلمون کا کہنا ہے کہ عبوری حکمراں آئین کے مسودے پر نظرثانی کا قانونی جواز نہیں رکھتے۔ ان کی جانب سے یہ اقدام غیر قانونی ہو گا۔ دوسری جانب مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سابق صدرمرسی اور دیگر چودہ افرادپر دسمبر 2012 میں 7 افراد کو قتل کرنے کی ترغیب دینے پر مقدمہ چلایا جائیگا۔