پیروس (جیوڈیسک) فرانس نے شام پر اکیلے حملہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ مینوئل وے لس نے ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ شام کے خلاف مشترکہ کارروائی کی جائے گی، اس سلسلے میں فرانس کو امریکی کانگریس کے فیصلے کا انتظار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فرانسیسی وزیراعظم شام کے معاملے پر کل اپوزیشن رہ نماوں سے تبادلہ خیال کریں گے جبکہ بدھ کو پارلی منٹ میں بھی اس پر بحث کی جائے گی۔ اس سے پہلے فرانس نے کہا تھا کہ شام پر بدھ تک حملہ کیا جا سکتا ہے۔