کراچی میں ٹارگٹ کلنگ روکنے کیلئے حکمت عملی تیار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ پولیس نے بھتہ خوری اور ٹارکنگ کلنگ روکنے کی حکمت عملی تیار کر لی۔ چیف سیکرٹری کی صدارت میں اجلاس کے دوران کئی پولیس افسران محکمانہ ناانصافیوں کیخلاف پھٹ پڑے۔ نئی حکمت عملی کے تحت ایس ایچ اوز بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ روکنے کے ذمہ دار ہونگے۔

انسداد بھتہ سیل سمیت تمام اداروں کو فعال بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ نئی حکمت عملی سے متعلق وزیراعظم کو بھی بریفنگ دی جائیگی جس کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ کی صدارت میں اجلاس کے دوران تاجروں کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔

تاجر رہنماں نے پولیس کے رویئے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جس پر انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اجلاس میں کئی پولیس افسران بھی محکمیکی ناانصافیوں پر سراپا احتجاج بنے رہے۔