نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹیہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم”کلاڈی وداے چانس آف میٹ بالز ٹو” کا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ کوڈی کیمرون اور کرس پرن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کا مرکزی کردارمسٹر فلنٹ لاک ووڈ کا ہے جو ایک خوراک بنانے کاپلانٹ چلاتا ہے۔ ایک دن مسٹر لاک ووڈ کی غیر موجودگی میں یہ پلانٹ سبزیوں اور پھلوں کو زندہ جانوروں کے روپ میں تیار کر دیتا ہے۔
اس انوکھی مشین سے نکلنے والی شرارتی مخلوق نے جب جنگل میں تباہی مچانی شروع کی تو مسٹر لاک ووڈ کا اصل امتحان شروع ہوگیا ہے اور انہوں نے اس مشین کو بند کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ اب مسٹر لاک ووڈ پلانٹ کو بند کرنے میں کامیاب ہوئے یا نہیں یہ دیکھنے کیلئے فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ سونی پکچرز اینی میشن کے اشتراک سے بننے والی تھری ڈی سائنس فکشن اینیمیٹڈ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال 27 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔