اکشے کمار کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم”باس” کا ٹائٹل سونگ جاری

Boss

Boss

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیبالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار پھر ایکشن دکھانے کو تیار ہیں جن کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم “باس”کے ٹریلر کے بعد فلم کے ٹائٹل سونگ کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ ہے حکم کا اِکا باس”کے بولوں پر مبنی اس گانے کو میت برادرزانجان اوریو یو ہنی سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں اکشے کمار اپنے ایکشن اسٹنٹس دکھاتے اور ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گانے کا میوزک خود میت برادرز انجان نے ترتیب دیا ہے۔

2010 کی ملیالم مصالحہ فلم”پوکیری راجہ”کی ہندی ریمیک باس کی ہدایتکاری انتھونی ڈی سوزا نے دی ہے۔ ایکشن سے بھرپور باس میں اکشے کمار کیساتھ ساتھ متھن چکربرتی، شیو پنڈت، ادیتی راحیدری، رونت روئے، ڈینی ڈینزونگپا اور جانی لیور اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دبنگ گرل سوناکشی سنہا بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔ اشون وردے کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی موسیقی ساجد واجد اورہمیش نے ترتیب دی ہے جو 16 اکتوبر کوبھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کی جائیگی۔