سڈنی (جیوڈیسک) سڈنی آسٹریلوی بورڈ نے آئندہ سیزن میں 12 فرسٹ کلاس آزمائشی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کو مصنوعی روشنیوں میں کرانے کا اعلان کر دیا، 2015 میں نیوزی لینڈ سے کھیلنے کا منصوبہ بھی بنا لیا۔
پاکستان کے بعد اب آسٹریلیا آزمائشی طور پر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز منعقد کرائے گا۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز یونین نے فاسٹ ٹیسٹ میچز کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے شیفلڈ شیلڈ مقابلوں کو آزمائشی طور پر مصنوعی روشنی میں منعقد کرانے کی حمایت کر دی ہے۔
اب آسٹریلوی بورڈ کرکٹرز نے رائے بھی لے گا۔ آسٹریلوی بورڈ 2015 میں نیوزی لینڈ سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ دونوں بورڈز ایونٹ سے قبل اپنے کھلاڑیوں کی رائے لیں گے۔ آسٹریلوی بورڈ نے آنے والے سیزن میں 12 فرسٹ کلاس میچز کو آزمائشی طور پر مصنوعی روشنی میں کرانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔