فیصل آباد: مدرسے کی دیوار گرنے سے 2 لڑکے جاں بحق، اہل علاقہ کا احتجاج

Faisalabad Protest

Faisalabad Protest

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے علاقے اعظم آباد میں مدرسے کی دیوار گرنے سے زخمی دوسرا لڑکا بھی چل بسا، مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گی، اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے مدرسے کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اعظم آباد کے علاقے میں آج دوپہر مدرسے کی بیرونی 14 فٹ اونچی دیوار اچانگ گر گی تھی جس کے ملبے تلے دب کر 10 سالہ عبداللہ اور 14 سالہ شکور ہلاک ہو گئے جس پر اہل علاقہ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے مدرسے کی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مدرسے پر دھاوا بول دیا اور وہاں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور سامان کو آگ لگا دی۔

ہنگامہ آرائی بڑھنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس پر لوگوں نے مدرسے پر پتھراو بھی کیا۔ ہلاک ہونے والوں کے ورثا نے لاشیں مدرسے کے سامنے رکھ دیں جس پر پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور مدرسے کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی، پولیس کی جانب سے مدرسے سے 3 افراد کو حراست میں لینے کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔