حکومتی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھائو کے مطابق کیا جاتا ہے مہنگا پٹرول خرید کر اسے سستا فراہم کرنے کا کوئی فارمولا انہیں۔
جاری کئے گئے سرکاری اعلامیے میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تنقید کرنیوالوں کے پاس فارمولا ہے تو بتائیں ہم اس پر عمل کریں گے، انھوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں معیشت پر توجہ دیتیں تو عوام کی قوت خرید مضبوط ہوتی، موجودہ حکومت کے اقدامات سے عوام کی قوت خرید میں اضافہ ہوگا، پرویز رشید نے کہا کہ گھریلو صارفین کو بجلی اصل لاگت سے کم پر فراہم کر رہے ہیں حکومت کو سالانہ ایک سو ستر ارب روپے فراہم کرنا پڑتے ہیں۔